ابنا: اسرائيلي ٹيلي ويژن نے اس خبر کي تصديق کرتے ہوئے کہا ہے کہ يہ جھڑپيں جمعے کي رات بيت المقدس کے علاقے باب العامود کے قريب ہوئيں جس ميں تين اسرائيلي فوجي زخمي ہوگئے۔ ايک اسرائيلي فوجي جمعے کے روز مغربي کنارے کے شہر الخليل ميں فلسطيني نوجوانوں کے ساتھ ہونے والے جھڑپوں ميں زخمي ہوگيا تھا۔اسرائيلي فوجيوں نے جمعےکے روز مغربي کنارے اور مشرقي بيت المقدس ميں مظاہرہ کرنے والے فلسطينيوں پر حملے کرکے درجنوں افراد کو زخمي کرديا تھا۔ اسرائيلي فوجيوں نے متعدد فلسطينيوں کو گرفتار بھي کيا ہے۔
.......
/169